سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال چائنا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 15:02

سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال چائنا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10اکتوبر۔2015ء ) سپینش سٹار رافیل نڈال چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ رافیل نڈال اور اٹلی کے فیبیو فوگنینی مدمقابل ہوئے ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، رافیل نڈال نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 5-7 سے اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

سپینش سٹار نے دوسرے سیٹ میں 3-6 سے کامیابی سمیٹی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر آمنے سامنے ہونگے ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 15:02:34