ورلڈ کپ 2015ء سے قبل بدتمیزی پر وقار یونس نے احمد شہزاد کو تھپڑ مارا تھا ، اوپنر نوکروں کی طرح آفریدی کو جوتے پہناتے تھے، اعجاز بٹ

منگل 13 اکتوبر 2015 23:00

ورلڈ کپ 2015ء سے قبل بدتمیزی پر وقار یونس نے احمد شہزاد کو تھپڑ مارا تھا ، اوپنر نوکروں کی طرح آفریدی کو جوتے پہناتے تھے، اعجاز بٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ 2015ء کے عالمی کپ سے قبل بیٹسمین احمد شہزاد نے کوچ وقار یونس سے بدتمیزی کی جس پر وقار یونس نے انہیں تھپڑ مارا تھا جبکہ وقار یونس نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف انہوں نے منگل کو انٹرویومیں کیا،اعجاز بٹ نے کہا کہ احمد شہزاد نے ڈریسنگ روم میں وقار یونس سے بدتمیزی کی اور انہیں سفارشی کہا جس پر وقار یونس نے ان کو تھپڑ رسید کیا۔

انہوں نے کہا کہ2015ء کے ورلڈ کپ سے پہلے وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ وقار یونس کو استعفیٰ واپس لینے کیلئے منالیں۔اعجاز بٹ نے کہا کہ احمد شہزاد نوکروں کی طرح شاہد آفریدی کو جوتے پہناتے تھے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 23:00:32