راجر فیڈرر کوشکست ، نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا

پیر 23 نومبر 2015 12:07

راجر فیڈرر کوشکست ، نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ جوکووچ اےٹی پی ٹورنامنٹ لگاتار4بار جیتنے والےپہلے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے روایتی حریف سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی ۔ نووراک جوکووچ ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کی 46 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ ٹائٹل لگاتار 4 بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ، راجر فیڈرر مجموعی طور پر 6بار یہ ٹائٹل حاصل کرچکے ہیں ۔

راجر فیڈرر کوشکست ، نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا
وقت اشاعت : 23/11/2015 - 12:07:16