آسٹریلیوی کرکٹ فلپ ہیوگز کی المناک موت کو ایک برس مکمل
جمعہ 27 نومبر 2015 12:35
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) کرکٹ کی دنیا کے حوالے سے 27 نومبر کے دن کا جب بھی ذکر ہو گا آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر فلپ ہیوز کو بھی یاد کیا جائے گا جو اپنے ہی ملک کے باولر کی گیند سر پر لگنے سے صرف 25 برس کی عمرمیں جہان فانی چھوڑ گئے تھے ۔ جس طرح ہر دن کرکٹ کے دلچسپ ، پر مسرت اور سنسنی خیز لمحات سے بھرا ہوتا ہے اسی طرح یہ کچھ افسوسناک یادوں کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوتا ہے ۔
ایک طرف یہ کئی کھلاڑیوں کے پیدا ہونے کا دن ہوتا ہے تو دوسری جانب یہ کچھ کھلاڑیوں کے انتقال کا روز بھی ہوتا ہے ۔ تا ہم اگر موت حادثاتی اور کھیلتے ہوئے گیند لگنے سے ہو تو ہر ایک کا دل اس کو یاد کر کے بھر آتا ہے ۔ فلپ ہیوز سڈنی میں شیفلڈ شیلڈ کا ایک میچ کھیل رہے تھے کہ اپنے ہم وطن باولر سین ایبٹ کے ایک باونسر کو ہک کرنے کی کوشش میں ناکام ہوئے اور ہیلمٹ کے نیچے گردن پر بال لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کی گئی تاہم مزید زندگی ان کی قسمت میں نہیں لکھی تھی اور 27 نومبر کو وہ دنیائے کرکٹ کو افسردہ کر کے عالم جاوداں پہنچ گئے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ہوں گی
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
-
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد4-5گولز سے شکست دے دی،سفیان خان کی شاندار ہیٹرک