ریسل مینیا میں انڈرٹیکر کے حریف کے اعلان نے مداحوں کو حیران کردیا

بدھ 24 فروری 2016 11:49

ریسل مینیا میں انڈرٹیکر کے حریف کے اعلان نے مداحوں کو حیران کردیا

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24فروری- 2016ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا میں لیجنڈری ریسر انڈر ٹیکر کے حریف کا اعلان کردیا گیا ہے جو ریسلنگ شائقین کے لیے غیر متوقع ثابت ہوا ۔ اپریل کے آغاز میں شیڈول ریسل مینیا میں انڈرٹیکر کا سامنا شین میکموہن سے ہوگا جو 2009ء کے بعد گزشتہ رات پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام را میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے والڈ سٹیفن میکموہن کے اعزاز میں جاری تقریب میں مداخلت کرتے ہوءے دعوی کیا کہ کمپنی سے مستعفی ہوجانے کے باوجود ان کے پاس اب بھی اختیارات موجود ہیں اور وہ را کا انتظام سنبھالنا چاہتے ہیں ۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن نے را کا کنٹرول اپنے بیٹے کو دینے کے لیے شرط عاءد کردی کہ انہیں ریسل مینیا میں انڈرٹیکر کے خلاف ہیل ان اے سیل میچ جیتنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ریسل مینیا میں عام طور سے انڈرٹیکر سے مقابلے کا اعزاز ایسے بڑے سٹارز یا ریسلز کے حصے میں آتا ہے جنہیں شہرت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس سے پہلے ایسی خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ اس سال ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا مقابلہ جان سینا سے ہوگا تاہم جان سینا زخمی ہونے کے باعث اس وقت ریسلنگ سے دور ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 11:49:38