محمد عامر کے لیے انگلینڈ کے ویزے کا حصول پی سی بی کے لیے درد سر بن گیا

بدھ 4 مئی 2016 14:56

محمد عامر کے لیے انگلینڈ کے ویزے کا حصول پی سی بی کے لیے درد سر بن گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء ) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے لیے انگلینڈ کے ویزے کا حصول پی سی بی کے لیے سر درد بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، بورڈ نے معاملے کے حل کے لیے ای سی بی سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا پوری کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم کے لیے آٹو میٹک چوائس ہیں تاہم انہیں برطانیہ میں داخل کروانا پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کے لیے انگلینڈ کا ویزہ لینا انتہائی مشکل ٹاسک ہے جس کے لیے پی سی بی قانونی اور سفارتی ماہرین سے رابطہ کرکے کیس تیار کرے گا اور ابتدائی طور پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔بورڈ حکام کے مطابق ای سی بی کے ساتھ ملکر عامر کے ویزے کے لیے کیس تیار کیا جائے گا اور اس مقصدکے لیے وزارت خارجہ کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھی برطانوی سفارتخانے میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 14:56:21