قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی

اتوار 29 مئی 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر، دوسرا 22 جون کو ووسٹر اور تیسرا ون ڈے 27 جون کو ٹونٹن میں کھیلا جائیگا۔ اس طرح تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی کو برسٹول، دوسرا 5 جولائی کو ساؤتھمپٹن اور تیسرا 7 جولائی کو چیمسفورڈ میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 11:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :