محمد یوسف نے ٹیسٹ کو کرکٹ کی اصل روح قرار دے دیا

پیر 30 مئی 2016 15:03

محمد یوسف نے ٹیسٹ کو کرکٹ کی اصل روح قرار دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) محمد یوسف نے ٹیسٹ کو کرکٹ کی اصل روح قرار دے دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ 3گھنٹے کا ٹوئنٹی 20میچ عام شائقین کو صرف تفریح فراہم کرتا ہے، طویل فارمیٹ میں 5روز تک ذہنی اور جسمانی مضبوطی پرکھی جاتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹ کی حقیقی روح ٹیسٹ میچز میں ہی پوشیدہ ہے، طویل فارمیٹ میں مسلسل5روز تک بہتر کارکردگی دکھانے کیلیے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مستعد رہنا پڑتا ہے، یہ صلاحیتیں نہ ہوں تو پلیئر معیار پر پورا نہیں اترسکتا، دوسری طرف صرف 3گھنٹے میں مکمل ہونیوالے ٹوئنٹی 20میچ میں عام شائقین کو تفریح ملتی ہے۔

اس کیلیے کرکٹرز کے کھیلنے کا انداز قطعی مختلف ہوتا ہے جو کھیل کے حقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے کہا کہ ویسٹ انڈین سرگیری سوبرز، آسٹریلوی اسٹیو وا اور فاتح ورلڈکپ پاکستانی کپتان عمران خان جیسے شہرہ آفاق کرکٹرز بھی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں کہ ٹی 20میچز تیزی سے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت اور اہمیت کم کرتے جارہے ہیں۔یوسف نے کہا کہ بڑے بھائیوں طارق اور جمیل کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ اس وقت کبھی سوچا نہ تھا کہ ایک دن ٹی وی پر نظر آنے والے سعید انور اور انضمام الحق کیساتھ کھیلنے اور طویل عرصے تک ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 15:03:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :