یورپین چیمپین ریال میڈرڈ کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

پیر 30 مئی 2016 15:07

یورپین چیمپین ریال میڈرڈ کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء)یورپین چیمپین ریال میڈرڈ کا گھر پہنچنے پر ہوا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر لاکھوں مداح امڈ آئے، خوب جشن منایا گیا۔سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں سجائی گئی جشن کی تقریب جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ہزاروں فینز بھی شریک ہوئے۔کھلاڑیوں کے بچوں نے بھی محفل کو چار چاند لگائے۔

(جاری ہے)

آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ فینز کی سپورٹ کے بغیر ٹرافی جیتنا نہ ممکن تھا، فینز کے جوش نے ہی مشکل حالات میں ہمارا حوصلہ بڑھایا۔اس سے پہلے میڈرڈ کی سڑکوں پر بھی خوب جشن منایا گیا تھا۔ گزشتہ روز ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر گیارہویں مرتبہ یوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 15:07:07