کیربیئن پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 29 جولائی 2016 16:35

لاڈرہل ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) کیربیئن پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں پہلا میچ جمیکا تلاواز اور سینٹ لوشیا ذوکس کے درمیان کھیلا جائے گا، جمیکا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور گیانا ایمزون واریئرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گیانا کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2016 - 16:35:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :