بلے بازوں نے 25،30رنز کم بنائے تھے : اظہر علی

جمعرات 25 اگست 2016 13:24

بلے بازوں نے 25،30رنز کم بنائے تھے : اظہر علی

ساؤتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں نے25 سے30 رنز کم بنائے اور باؤلرز نے اننگز کی ابتدا میں شارٹ بالز کی جس کے باعث پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہار کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کپتان، کوچ اور منیجمنٹ کا کام پلان بنانا ہے مگر اسے گراؤنڈز پر اپلائی کرنا پلیئرز کا کام ہے جو ہم نہیں کرسکے، بیٹسمینوں نے پچیس تیس رنز کم بنائے ،ہمیں کم سے کم 300رنز بنانے چاہیئے تھے ۔باؤلرز نے انگلش اننگز کی ابتدا میں شارٹ بالز کی جس کے باعث ہمیں پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:24:31