اوول ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہتے تو وہ کیریئر کا آخری میچ ہوتا :مصباح الحق

جمعہ 26 اگست 2016 16:11

اوول ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہتے تو وہ کیریئر کا آخری میچ ہوتا :مصباح الحق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اگست۔2016ء )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اگر گرین شرٹس اوول ٹیسٹ جیتنے میں ناکام رہتے تو یہ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوتا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کیلئے لکھے گئے اپنے خصوصی کالم نے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اوول ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اگر ہم یہ ٹیسٹ ہار جاتے تو یہ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوتا لہٰذا وہ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم تھے۔ ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے بھی بے مثال سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا اور اوول میں کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 16:11:35