سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:01

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سری لنکا اور عالمی چمپئن آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار 28 اگست کو رانگیری انٹرنیشنل سٹیڈیم دمبولا میں کھیلا جائیگا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی ‘میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 82 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :