یوم ایشین ہینڈ بال کے موقع پرنمائشی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹس کو 2-1 سے ہرا دیا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:39

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) یوم ایشین ہینڈ بال کے موقع پر پاکستان گرین نے پاکستان وائٹس کو 2-1 سے ہرا دیا، اس موقع پر قومی ہینڈبال ٹیم کے کوچ نصیراحمد مہمان خصوصی تھے،لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں 1-1 سکور سے برابر رہیں، بعد میں فیصلہ شوٹ آؤٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان گرین نے میچ 6-4 سے جیت لیا، امپائر کے فرائض مرزا سلطان محمود نے انجام دیئے،پاکستان گرین کی قیادت طاہر علی نے جبکہ پاکستان وائٹس کی قیادت شاہد پرویز نے کی۔
وقت اشاعت : 27/08/2016 - 13:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :