زمبابوین صدر رابرٹ موگابے کا ریو اولمپکس میں شرکت کرنیوالے ملکی دستے کی گرفتاری کا حکم

اتوار 28 اگست 2016 19:03

زمبابوین صدر رابرٹ موگابے کا ریو اولمپکس میں شرکت کرنیوالے ملکی دستے کی گرفتاری کا حکم

ہرارے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اگست۔2016ء )زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ملکی دستے کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

زمبابوین میڈیا کے مطابق رابرٹ موگابے نے وزیر داخلہ کو حکم دیا ہے کہ ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے دستے کو ایئر پورٹ پہنچتے ہیں حراست میں لے لیا جائے،صدر موگابے نے یہ حکم زمبابوین دستے کی جانب سے اولمپکس میں ایک بھی تمغہ نہ جیتنے پر دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 31کھلاڑیوں پر مشتمل یہ دستہ جیل جانے کا مستحق ہے۔یاد رہے کہ 5اگست سے 21اگست تک برازیل کے دارلحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہوئے ریو اولمپکس میں امریکہ پہلے اور برطانیہ دوسرے نمبر پر رہا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 19:03:50