مسلسل ناکامیوں پر اظہر علی کی کپتانی خطرات سے دو چار، ٹیم مینجمنٹ کا کپتان کی تبدیلی پر غور شروع

اتوار 28 اگست 2016 19:08

مسلسل ناکامیوں پر اظہر علی کی کپتانی خطرات سے دو چار، ٹیم مینجمنٹ کا کپتان کی تبدیلی پر غور شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء)ون ڈے کر کٹ میں مسلسل ناکامیوں پر قومی ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی کی کپتانی خطرات سے دو چار ہو گئی،ٹیم مینجمنٹ نے کپتان کی تبدیلی کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کیساتھ ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اظہر علی کی کپتانی خطرات سے دو چار ہو گئی ، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سونپنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی ہی اظہر علی کی کپتانی کو بچا سکتی ہے،ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین اظہر علی کو مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعدگھر سے بلا کر ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی، پہلی سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین صفر سے کلین سوئپ ہوا ۔

زمبابوے سے ہوم سیریز جیتی ، سری لنکا کے خلاف بھی کامیابی ملی،لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب تو ان کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔اظہر علی نے بحیثیت کپتان 22 ون ڈے میچوں میں زمبابوے اور بنگلا دیش جیسی ٹیموں کے خلاف 2 سنچریاں اسکور کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کپتان کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے اور پہلی چوائس سرفراز احمد ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 19:08:38