1999ء میں دورہ بھارت میں شعیب اختر کو نائٹ کلب میں ڈانس کرتے پکڑا:وسیم اکرم

پیر 29 اگست 2016 13:44

1999ء میں دورہ بھارت میں شعیب اختر کو نائٹ کلب میں ڈانس کرتے پکڑا:وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 1999ء میں دورہ بھارت کے دوران شعیب اختر کو ہوٹل کے نیچے موجود نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی شو کی میزبانی کرنے والے وسیم اکرم نے سپیڈ سٹار شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ 1999ء میں کولکتہ ٹیسٹ کے دوران وہ تاج ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے جس کے نیچے ایک نائٹ کلب بھی تھا،انہوں نے شعیب کو کہا کہ جو مرضی کرنا لیکن نائٹ کلب میں نہ جانا جس پر شعیب اختر نے ازراہ مذاق کہا کہ وسیم بھائی میں بار نہیں گیا تھابس وہاں شفٹ ہوا تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ کھانا کھا کر وہاں گئے اور شعیب اختر کو کان سے پکڑ کر واپس کمرے میں لائے تھے جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آدھی ٹیم اس وقت وہاں نائٹ کلب میں موجود تھی لیکن پکڑا صرف میں گیا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ لوگ چھپ گئے تھے لیکن تم سٹیج پر شرٹ اتار کر ڈانس کررہے تھے اس لیے پکڑے گئے۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:44:22