سہیل تنویر ٹونٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے پاکستانی چوتھے بولر بن گئے

اتوار 25 ستمبر 2016 13:08

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) سہیل تنویر ٹونٹی 20 انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔انھوں نے ہفتے کی شب دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے لوئس کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ان سے قبل شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔اسی میچ میں شعیب ملک ٹونٹی 20 کرکٹ میں 1500 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔ ان سے قبل صرف محمد حفیظ اور عمر اکمل ہی یہ سنگ میل عبور کر پائے ہیں، شعیب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 37 کی اننگز کھیل کر کیریئر کا مجموعی اسکور ایک ہزار 502 کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 13:08:28