والدہ میری شادی 14سالہ کزن سے کروانا چاہتی تھیں:یونس خان

پیر 26 ستمبر 2016 13:55

والدہ میری شادی 14سالہ کزن سے کروانا چاہتی تھیں:یونس خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ 14سالہ کزن سے ان کی شادی کروانا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ اور کھیل سے پیار کیا جس کے باعث انہیں ”اس “ طرح کے پیار کے لیے وقت ہی نہیں ملا ، وہ جب 31،32سال کے ہوئے تو ایک دن ان کی والدہ نے ان کی ایک کزن کی تصویر انہیں دکھا کر کہا کہ تمہاری شادی اس سے ہوگی ، اس لڑکی کی عمر 14سال تھی ۔یونس کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ کو کہا کہ وہ 31سال کے ”بابے “ ہیں اور کزن کی عمر 14سال ہے لیکن ماں نہیں مانی جس پر وہ وہاں سے بھاگ گئے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 13:55:03