قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

پیر 26 ستمبر 2016 16:01

قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء ) قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران ٹیسٹ امپائر ریاض الدین نے 30سالہ ثناء میر کے ایکشن پر شکوک و شبہات کاا ظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میچ ریفری افتخار کو بھیجی جنہوں نے وہ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرواد ی ہے ۔

(جاری ہے)

ثناء میر نے پاکستان کے لیے اب تک 85ون ڈے میچز میں 93اور 70ٹی ٹونٹی میچز میں 58شکار کررکھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 16:01:24