وادی تالاش میں پہلاینگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذ یر ہو گیا

پیر 26 ستمبر 2016 19:38

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) وادی تالاش میں پہلاینگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذ یر ہو گیا ،ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16ٹیموں نے حصہ لیا ،فاینل میچ میں جناح سپر سٹار تالاش مقر رہ 15اورز میں 135رنز بنا ئے جس کے جوا ب میں تالاش الیون نے مذ کورہ ہد ف 14ویں اورز میں مکمل کر کے ٹور نامنٹ اپنے نام کیا ،تقر یب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پا رٹی کے ضلعی صدارتی اُ میدوارمحمد طاہر خان ایڈو کیٹ نے کہا کہ ہم نصا بی سر گر میوں کا فرو غ وقت کی اہم ضرور ت ہے ،صو با ئی اور ضلعی حکومتیں نوجوانوں کو مثبت سر گر میوں کی جا نب راغب کر نے کے لئے مزیداقدامات اُٹھا ئے جبکہ سماجی تنظیمیں اور مقامی میڈ یا ان سر گر میوں کو اُ جا گر کر نے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،مہمان خصوصی نے اس موقع پر ٹور نامنٹ منتظمین کے لئے 20ہزار روپے نقد جبکہ کھلا ڑوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 19:38:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :