ْسرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار

منگل 18 اکتوبر 2016 16:06

ْسرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) شہرہ آفاق امریکن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار ہو گئیں٬ سرینا نے انجری کی وجہ سے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 22 مرتبہ کی گرینڈسلام چیمپئن ولیمز کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور تاحال سوفیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکیں اسلئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے٬ بلاشبہ ہمیں ان کی عدم شرکت پر مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کریں۔

ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے٬ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہوں اور اب میں مکمل فٹنس کے بعد دوبارہ کورٹ میں واپس کروں گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 16:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :