اعصام الحق قریشی کو سٹاک اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:52

اعصام الحق قریشی کو سٹاک اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست
سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ سویڈش جوڑی نے اعصام اور روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچ میں ایساک ایروڈسن اور فریڈسیمن سن پر مشتمل سویڈش جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سویڈش جوڑی دار روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6٬ (8-6)٬ 4-6 اور 10-4 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 18:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :