آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:25

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پورٹ مورسبے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

امینی پارک٬ مورسبے میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ نکولس سکولٹز نے ناٹ آئوٹ 62 جبکہ سٹیفن بارڈ نے 54 رنز بنائے۔ نورمان وینوا اور ولی گاویرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاپوا نیو گنی نے مطلوبہ ہدف 48 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا٬ وینی موریا 67 اور کپتان اسد والا 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 15:25:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :