میرا کے بعد شعیب اختر بھی ”گلابی انگریزی “ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے

پیر 24 اکتوبر 2016 16:07

میرا کے بعد شعیب اختر بھی ”گلابی انگریزی “ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اکتوبر۔2016ء ) فلمسٹار میرا کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی اپنی ”گلابی انگریزی “ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ خان کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی تاہم ان کی انگریزی پڑھنے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کے ہنسی چھوٹ گئی اور کئی نے تو مذاق مذاق میں ان کے استاد کا پتہ لگانے کے لیے سی آئی ڈی کی مدد لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

میرا کے بعد شعیب اختر بھی ”گلابی انگریزی “ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 16:07:23