ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شیمس کا جان ابراہم کو فائٹ کا چیلنج

بدھ 26 اکتوبر 2016 13:33

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شیمس کا جان ابراہم کو فائٹ کا چیلنج

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء ) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شیمس نے بالی ووڈ سٹار جان ابراہم کو چیلنج دے دیا ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں 38سالہ شیمس نے جان ابراہام کو مخاطب کر کے کہا کہ ”تم بالی ووڈ کی فورس ہو تو قوت کے مظاہرے کیلئے کیاہماری فورس کو ممبئی پہنچ کر جوائن کر سکتے ہو، تم ہی وہ شخصیت ہو جسے میں ممبئی میں دیکھنا چاہتا ہوں “۔

(جاری ہے)

شیمس نے جان ابراہم کے علاوہ بھارتی پہلوان سشیل کمار کو بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کنٹریکٹ کیلئے مدعو کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 13:33:27