دیویندر ابیشو میرے پرانے دوست ہیں ٬ سرفرا ز احمد

اردو بہترین ہونے کے باعث میچ کے دوران ہم دونوں اردو میں مذاق کرتے رہے ٬ وکٹ کیپر

بدھ 26 اکتوبر 2016 18:24

دیویندر ابیشو  میرے پرانے دوست ہیں ٬ سرفرا ز احمد
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ویسٹ انڈین سپنر دیویندرا بیشو ان کے اچھے دوست ہیں اور تھوڑی بہت اردو بھی جانتے ہیں اس لئے وہ گرائونڈ میں ان کے ساتھ اردو میں مذاق کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ’’میں بیشو کو اس وقت سے جانتا ہوں جب میں انڈر 19 ٹیم میں کھیلتا تھا اور انڈر 19 ورلڈکپ کے دوران بیشو کے ساتھ دوستی ہوئی تھی۔

‘‘پہلے ٹیسٹ میں سرفراز نے بیشو سے کچھ ایسا کہہ دیا کہ کمنٹیٹر کی ہنسی چھوٹ گئی٬ ہولڈر بھی چپ نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ بیشو تھوڑی بہت اردو جانتا ہے اس لئے میچ کے دوران میں اسے جو کچھ بھی بول رہا تھا کہ وہ اسے سمجھ آ رہا تھا۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد میچ کے دوران دیویندرا بیشو کے ساتھ اردو زبان میں خوب مذاق کرتے رہے تھے۔۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 18:24:21