ظفرانصاری اور سٹیون فن بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش سکواڈ میں شامل٬ براڈ اور گیرتھ باٹی آئوٹ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:31

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے٬ فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ اور سپنر گیرتھ باٹی کی جگہ ظفرانصاری اور سٹیون فن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے٬ ظفر انصاری ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج جمعہ سے شروع ہو گا اور انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم تین سپرز عادل رشید٬ ظفرانصاری اور معین علی کے ساتھ بنگال ٹائیگرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترے گی٬ براڈ کو آرام کا موقع دیا گیا ہے٬ ان کی جگہ فن بائولنگ اٹیک میں کرس ووکس اور بین سٹوکس کو جوائن کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :