ایلسٹرکک نے بطور کپتان مائیک ایتھرٹن کے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:02

ایلسٹرکک نے بطور کپتان مائیک ایتھرٹن کے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی بطور کپتان ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا مائیک ایتھرٹن کا ریکارڈ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اعزاز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کی۔

ایتھرٹن کو 54 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے٬ ایتھرٹن کی قیادت میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم 13 میں فتح یاب رہی جبکہ 21 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور 20 ڈرا ہوئے جبکہ کک اس میچ سے سمیت اب تک 54 میچز میں انگلینڈ کی قیادت کر چکے ہیں جن میں سے انگلینڈ نے 24 جیتے٬ 17 ہارے اور جبکہ 12 ڈرا ہوئے۔

وقت اشاعت : 28/10/2016 - 13:02:01