ایشون ایک سال میں 500 سے زائد رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں آل رائونڈر بن گئے

پیر 28 نومبر 2016 16:18

ایشون ایک سال میں 500 سے زائد رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں آل رائونڈر بن گئے

موہالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) روی چندرن ایشون نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ایک سال کے دوران 500 سے زائد رنز اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں آل رائونڈر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایشون رواں سال اب تک دس میچوں میں 545 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو سنچریاں شامل ہیں اسی طرح ان کی بائولنگ کارکردگی بھی شاندار رہی اور وہ 58 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل جونسن نے 2009 ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری نے 2008 ، جنوبی افریقہ کے شان پولاک نے 1998 اور 2001، انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف نے 2005، بھارت کے کیپل دیو نے 1979 اور1983 اور انگلینڈ کے این بوتھم نے 1978 اور 1981 میں 500 سے زائد رنز اور 50 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

وقت اشاعت : 28/11/2016 - 16:18:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :