باولنگ ایکشن کلئیر ہونے پر بے حد خوش ہوں، کل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پریکٹس شروع کروں‌گا: محمد حفیظ

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 19:41

باولنگ ایکشن کلئیر ہونے پر بے حد خوش ہوں، کل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پریکٹس شروع کروں‌گا: محمد حفیظ

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ باولنگ ایکشن کلئیر ہونے پر بے حد خوش ہوں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کی جانب سے صحافیوں س گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے باولنگ ایکشن کلئیر ہونے پر بے حد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

کل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پریکٹس شروع کریں گے۔ بنیادی طور پر آف اسپنر ہوں اسی پر محنت کروں گا۔ ایک بار پھر سے پاکستان کیلیے آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلوں گا۔ لیگ کرکٹ کھیلنا کبھی میری ترجیح نہیں رہی سلیکٹرز جب بھی منتخب کریں گے تو پاکستان کیلیے کھیلوں گا۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 19:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :