بنگلہ دیش پریمئرلیگ :لڑکی کو ہوٹل بلانیوالے پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی

اتوار 4 دسمبر 2016 22:01

بنگلہ دیش پریمئرلیگ :لڑکی کو ہوٹل بلانیوالے پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر۔2016ء ) بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں لڑکی کو ہوٹل بلانے والے پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لیگ انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کے باوجود ایک پاکستانی کرکٹرنے ایک لڑکی کو ہوٹل میں بلایا جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی جسکے بعد نہ صرف لڑکی کو ہوٹل کے کمرے سے باہر نکالاگیا بلکہ کھلاڑی کی سرزنش بھی کی گئی۔

بی پی ایل انتظامیہ نے پہلے ہی تنازعات سے بھری لیگ کونئے تنازعے میں الجھنے سے روکنے کیلئے معاملہ دبا دیا جس کے بعد پاکستانی میڈیا نے یہ جاننے کی کوششیں کرنا شروع کردیں کہ لڑکی کوہوٹل کے کمرے میں بلانے والا پاکستانی کرکٹرآخر کون ہے ؟۔ایک پاکستانی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ کرکٹر کومیلا وکٹورینز کیلئے کھیلنے والا آل راؤنڈر ہے تاہم انہوں نے بھی نام بتانے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بی پی ایل کے رواں سیزن میں احمد شہزاد،عمادوسیم، خالد لطیف ،شاہ زیب حسن ،سہیل تنویر اوراشعرزیدی کومیلا وکٹورینزکی جانب سے کھیل رہے ہیں۔پاکستانی اورعالمی میڈیا اس” کھوج“میں لگاہوا ہے کہ کسی طرح لڑکی کو ہوٹل میں بلانے والے پاکستانی کرکٹرکا نام اور اس واقعے سے متعلق دیگر معلومات حاصل کی جاسکے تاہم ابھی تک کسی کو کامیابی نہیں مل سکی ۔

بنگلہ دیش پریمئرلیگ :لڑکی کو ہوٹل بلانیوالے پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 22:01:06