انگلش پریمیئر لیگ، بورن ماؤتھ کی لیوپول کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست

پیر 5 دسمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) انگلش پریمیئر لیگ میں ہونے والے میچ میں بورن ماؤتھ نے لیور پول کی ٹیم کو دلچسپ کھیل کے بعد تین کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔انگلش پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بورن ماؤتھ کی ٹیم کا مقابلہ لیورپول کیساتھ ہوا۔ لیورپول نے میچ کے پہلے ہاف میں زبردست پرفارمنس دی اور پہلے ہاف میں دو گولز کر کے حریف ٹیم پر پریشر ڈالے رکھا۔

(جاری ہے)

بورن ماؤتھ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا۔ انہوں نے 56ویں منٹ میں پہلا گول کر کے مخالف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم لیور پول نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کا راستہ دکھا کر بورن ماؤتھ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔بورن ماؤتھ کے کھلاڑیوں نے دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد لیور پول کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے جس کے نتیجے میں وہ وقفے وقفے سے تین گولز کرنے میں کامیاب ہو گئے۔یوں یہ سنسنی خیز کھیل تین کے مقابلے میں چار گولز سے بورن ماؤتھ کے حق میں ختم ہوا۔۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:33:40