12 رکنی قومی ٹیم ا یشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیاء پہنچ گئی

ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی

بدھ 7 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)12 رکنی قومی ٹیم ا یشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیاء پہنچ گئی ہے،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کے کپتان محمد اختر ہونگے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد ظہویر، صمد مسعود، عمیر حسن، اعجازالحق، عامر رشید ، زاہد اقبال، خورشید احمد، عثمان بشیر، عبدالحق، فیصل الرحمن اور علی رضا شامل ہیں جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض ٹیم منیجر، انوار احمد انصاری ٹیم کوچ اور یاسر جاوید کو ا سسٹنٹ کوچ و فزیکل ٹرینر شامل ہیں، ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میںپاکستان ، بھارت ،سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف ، چوتھا میچ بھارت کے خلاف ، لیگ کا اپنا پانچویں اورآخری میچ میزبان ملائیشیا ء کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اوراسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائیگا،
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 12:35:40