53ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی، خواجہ حسن ودود

بدھ 7 دسمبر 2016 13:48

رحیم یار خان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) 53ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں اسلام آبادمیں ہوگی جس کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت ٹیبل ٹینس کھیلنے والے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ حسن ودودنے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چیمپئن شپ میں واپڈا،گرومیٹکس کیمیکل،پاکستان ریلوے،این ایچ اے،اوجی ڈی سی ایل،آزادکشمیراوروفاقی دارلحکومت اسلام آبادکی مردوخواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوںنے بتایاکہ آئندہ سال جولائی میں سری لنکامیں ہونے والی سیف جونیئرٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی مردوخواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاورمیں جاری ہے جس کے بعدکیمپ کراچی پھرکوئٹہ اورآخرمیں اسلام آبادمیں لگے گاتاکہ چیمپئن شپ کیلئے بہترین ٹیم کی تشکیل ہوسکے ۔کیمپ میں 24مردوخواتین شریک ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ماضی کی طرح ٹیبل ٹینس کے ملک میں فروغ کیلئے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اپنے تمام وسائل اورصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:48:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :