شیفلڈ شیلڈ، ویسٹرن آسٹریلیا نے کوئنز لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:33

شیفلڈ شیلڈ، ویسٹرن آسٹریلیا نے کوئنز لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ میں ویسٹرن آسٹریلیا نے کوئنز لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری روز کوئنز لینڈ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو جیت کے لئے 227 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوںکے نقصان پر حاصل کر لیا، جوناتھن ویلز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کے سمن میکن کو میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 14:33:12