کینز:پاکستان208پر آل آؤٹ، محمد عامر کی آسٹریلیا اے کیخلاف شاندار باؤلنگ

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:52

کینز:پاکستان208پر آل آؤٹ، محمد عامر کی آسٹریلیا اے کیخلاف شاندار باؤلنگ

کینز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر۔2016ء )3 روزہ ٹور میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا اے کیخلاف اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے ۔ کیزلیز سٹیڈیم ، کینز میں کھیلے جارہے مقابلے میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم ٹاپ آرڈر بلے باز آغاز ملنے کے باوجود بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری قومی ٹیم محض208رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم 10،اظہر علی 23،بابر اعظم 16، یونس خان 54، مصباح الحق 20،اسد شفیق 18جبکہ سرفراز احمد 39 بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا اے کے لیے کیمرون ویلنٹے نے 4،مارک سٹیکیٹے نے 3جبکہ ویٹلی ، لیس اور نائر نے ایک ، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز اور بالخصوص محمد عامر نے کینگرو ٹاپ آرڈر کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں اور دن کے اختتام پر میزبان ٹیم محض3کے سکورپر اپنی 4وکٹیں کھو چکی ہے۔محمد عامر نے 3اور راحت علی نے ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 15:52:44