یاسر شاہ کی کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے محمد اصغر کو 17 ویں پلیئر کے طور پر مانگ لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:19

یاسر شاہ کی کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے محمد اصغر کو 17 ویں پلیئر کے طور پر مانگ لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیم کے لیگ سپن بائولر یاسر شاہ کی کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ کے طور پر سلیکشن کمیٹی سے محمد اصغر کو 17 ویں پلیئر کے طور پر مانگ لیا ہے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے محمد اصغر کے نام کی منظوری دیدی ہے جو 17 دستمبر کو ٹیم کو جوائن کرینگے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 15 سے 19 دسمبر کو بریسبین میں کھیلا جائیگا جس میں یاسر شاہ کی شرکت بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کیونکہ تاحال ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے انہیں ابھی مکمل فٹ قرار نہیں دیا گیا ہے جبکہ واحد تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی انہیں حتمی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:19:00