دوسری مرتبہ سال میں سات بار اننگز میں 5 وکٹیں، ایشون نے دنیا کے دوسرے بائولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30

دوسری مرتبہ سال میں سات بار اننگز میں 5 وکٹیں، ایشون نے دنیا کے دوسرے بائولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) روی چندرن ایشون نے دوسری مرتبہ سال کے دوران سات بار اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لیکر بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بائولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ایشون نے انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال بھی اننگز میں سات بار پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ سال میں سات یا زائد بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن جادو گر سپنر متھایا مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 1998ء، 2000ء 2001 اور 2006ء میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

ایشون نے مسلسل دو برسوں کے دوران 14 مرتبہ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا متھایا مرلی دھرن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، مرلی نے 2000ء اور 2001ء میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 22:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :