سسکس نے سیاہ فام جنوبی افریقن آل رائونڈر ورنن فلینڈر سے معاہدہ کر لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) انگلش کائونٹی کلب سسکس نے آئندہ سیزن کیلئے سیاہ فام جنوبی افریقن آل رائونڈر ورنن فلینڈر سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ 2017ئ سال کے ابتدائی چھ ماہ کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ سسکس کی طرف سے چھ کائونٹی چیمپئن شپ میچز اور ون ڈے کپ کے گروپ میچز میں ایکشن میں دکھائی دینگے ۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 12:31:43