وسیم اکرم نے انڈین پریمئر لیگ کو عارضی طور پر خیر آباد کہ دیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:50

وسیم اکرم نے انڈین پریمئر لیگ کو عارضی طور پر خیر آباد کہ دیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم انڈین پریمئر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اورسی ای او وینکے میسوری کے مطابق لیجنڈر ی فاسٹ باؤلر داتی مصروفیات کی بنا پر رواں سال ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر دستیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ انہیں کولکتہ کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا اور اس کے ساتھ بتائے سا ل یاد رہیں گے ۔واضح رہے کہ 50سالہ وسیم اکرم 2010ء سے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ وابستہ تھے اور انہوں نے 2012ء اور2014ء میں ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار اداکیاتھا،قومی ٹیم کے سابق کپتان اب پاکستان سپرلیگ کی فاتح فرنچائزاسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 13:50:10