علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹر نیشنل میچز سپر وائز کرنیوالے امپائر بن گئے

پیر 2 جنوری 2017 13:48

علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹر نیشنل میچز سپر وائز کرنیوالے امپائر بن گئے

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جنوری2017ء) فخر پاکستان امپائر علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹر نیشنل میچز سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

48سالہ علیم ڈارجنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو ان کا بطور امپائر 332واں میچ ہے۔ اپنے ایک پیغام میں علیم ڈار کا کہنا تھاکہ اللہ کی مہربانی سے وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل سابق جنوبی افریقی امپائر روڈی کوئرٹزن نے 331میچز سپر وائز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 13:48:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :