آسٹریلین اوپن، روبرٹو باٹیسٹا، گیلز سیمون، رچرڈ گیسکٹ اور گریگور ڈیمٹرو نے مینز سنگلز دوسرا مرحلہ عبور کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) روبرٹو باٹیسٹا، گیلز سیمون، رچرڈ گیکسٹ اور گریگور ڈیمٹرو نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ امریکا کے ڈونلڈ ینگ اور انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی روبرٹو باٹیسٹا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کے یوشیہیٹو نیشوکا سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی، فرانس کے گیلز سیمون نے روجیریو بوٹرا سیلوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے کارلوس برلوک کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی 6-1،6-1 اور6-1سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے امریکا کے ڈونلڈ ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5، 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 11:26:19