نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

ہماری پوری توجہ سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہے ،ْ پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ،ْ کین ولیمسن پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں ،ْ شکیب الحسن

جمعرات 19 جنوری 2017 11:33

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل20 سے 24 جنوری تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے کہا کہ ہماری پوری توجہ سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا وہ دوسرے ٹیسٹ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری پوری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں ادھر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مجھ سمیت دیگر بلے بازوں نے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں سرتوڑ کوشش کے باوجود ہم میچ بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے تاہم اب خواہش ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ حریف ٹیم کو کھیل میں زیادہ رنز نہ بنا سکیں۔ شکیب الحسن نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے پوری ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 11:33:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :