چھٹی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں کل آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 20 جنوری 2017 11:08

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، کل ہفتہ کو آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج ہفتہ کو آخری دو میچ کھیلے جائینگے، آج کے پہلے میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیموں کے درمیان ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور لیگ کا آخری لیگ میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں میلبورن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں جو ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:08:15