ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،اپالو سپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:56

ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،اپالو سپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپالو سپورٹس نے باغبانپورہ ایگلٹس کو 1 وکٹ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ باغبانپورہ ایگلٹس نے مقررہ 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ اشفاق نے 45، اویس 44، اور دستگیر بٹ نے 25 رنز بنائے، اپالو سپورٹس کے عرفان بٹ نے 3/21، وسیم راجا 3/30 اور وقاص طارق نے 2/12 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 32 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ وقاص طارق نے 51، سلمان علی 48 اور قاسم اکرم نے 25 رنز بنائے۔ باغبانپورہ کے اکبر علی نے 3/31، اشفاق 2/33 اور محمد صفدر نے 2/50 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیل انجم، ریاض الدین ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے وقاص طارق کو مین آف دی میچ کاانعام دیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 19:56:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :