چوتھا ایک روزہ میچ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 جنوری 2017 09:00

چوتھا ایک روزہ میچ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے تین ون ڈے میچز میں آسٹریلیا نے 2 جب کہ پاکستان نے ایک ون ڈے میچ جیتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے پاس سیریز بچانے کیلئے آج آخری موقع ہے،آسٹریلیا کی فتح اسے ون ڈے سیریز میں بھی فتح دلائے گی۔ دو میچوں میں آرام کرنے والے اظہر علی آج قومی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ فیصلہ کن میچ میں اسد شفیق کی جگہ کپتان اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد عامر ، شعیب ملک، شرجیل خان، بابر اعظم اور دیگر شامل ہیں.

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 09:00:31