آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمز، جوہانا کونٹا اور میرجانا لیوکک بارونی ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 23 جنوری 2017 12:25

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار سرینا ولیمز، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا اور کروشیا کی میرجانا لیوکک بارونی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورہ سٹرائیکوا ، روس کی اکاترینا ماکاروا اور امریکا کی جونیفر براڈے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی باربورہ سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی اکاترینا ماکاروا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں کروشیا کی میرجانا لیوکک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی جونیفر براڈے کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز کا مقابلہ انگلینڈ کی جوہانا کانٹا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:25:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :