بگ بیش لیگ میں مالی تنازعات پر کرس گیل آسٹریلیا پر برس پڑے

پیر 23 جنوری 2017 18:22

بگ بیش لیگ میں مالی تنازعات پر کرس گیل آسٹریلیا پر برس پڑے
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) بگ بیش میں مالی تنازع پر ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے آسٹریلوی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اسٹار کرکٹر کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں دعوی کیا کہ انھیں بگ بیش سیزن 2015-16 میں شرکت کا معاوضہ تاحال نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس کو ایک برس بیت چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین بلے باز نے شکایتی انداز اپناتے ہوئے کہا بگ بیش لیگ میں شامل سبھی لوگ اپنا معاوضہ وصول کر چکے،انہیں معاوضہ نہ ملنے کی وجہ کیا ان کا کیربئین ہونا ہے ٹورنامنٹ کے اسی سیزن میں خاتون صحافی کو انٹرویو میں نازیبا بات کہنے پر میلبورن رینیگیڈز نے گیل سے معاہدہ ختم کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا تھا،جس پر بعد میں انہوں نے مذاق کا کہہ کر معافی بھی مانگ لی تھی ۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 18:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :