آسٹریلین اوپن ٹینس، وینس ولیمز اور کوکو وینڈے ویج ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 24 جنوری 2017 13:17

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور امریکا کی کوکو واینڈے ویج کی فتوحات برقرار، آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ہسپانوی سیونتھ سیڈڈ ٹینس سٹار گاربین موگو روزا اور روسی ٹینس سٹار اناستاسیا پائولیچنکووا کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی وینس ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی ٹینس سٹار اناستاسیا پائولیچنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی کوکو واینڈے ویج نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی سیونتھ سیڈڈ ٹینس سٹار گاربین موگو روزا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 13:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :